23 اپریل 2014 - 15:01
ایران اور کیوبا کے درمیان مسلسل مشاورت

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایران اور کیوبا کے درمیان مسلسل مشاورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ڈاکٹرعلی لاریجانی نے تہران میں کیوبا کے نئے سفیر اینڈرس گونزالز کسادا (Anders Gonzalez) سے ملاقات میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ کیوبا ایرانی عوام کے لۓ ایک قابل احترام، دوست اور انقلابی ملک ہے، کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات ہمیشہ اعلی ترین سطح پر قائم رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کی سطح کو بھی سیاسی تعلقات کی سطح پر لائے جانے کی ضرورت ہے۔ علی لاریجانی نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی خصوصا پارلیمانی شعبوں میں باہمی تعاون کی بہت زیادہ صلاحیتیں پائي جاتی ہیں جن سے باہمی دوستانہ تعلقات کی تقویت کے لۓ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔اس ملاقات میں کیوبا کے سفیر نے بھی ایران اور کیوبا کے درمیان سیاسی اور سفارتی تعلقات کی برقراری کے پینتیس برس مکمل ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے بین الاقوامی تنظمیوں خصوصا ناوابستہ ممالک کی تنظیم میں آپس میں بہت مفید تعاون کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عالمی امور کے بارے میں مشاورت کا سلسلہ بدستورجاری رہنا چاہۓ۔

....... 

/169